آواران : جھاو آپریشن میں جانبحق افراد کی تعداد 4 ہوگئی

227

آواران میں فورسز اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپ میں 4 مسلح افراد جانبحق جبکہ فورسز کے کئی اہلکاروں کی ہلاکت کی اطلاع۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز آواران کے علاقے جھاو میں فورسز  اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپ میں جانبحق ہونے والے افراد کی تعداد چا ر ہوگئی جبکہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والے میں فورسز کے ایک اہلکار کی ہلاکت اور ایک کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی ۔

مسلح افراد کے جھڑپ میں ہلاک ہونے والا اہلکار

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق  فورسز نے آواران کے قریب جھاؤ کے علاقے میں بی ایل ایف   کے خلاف خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا۔

 مزید پڑھیں : آواران میں آپریشن ، فورسز کے ہاتھوں 3 افراد قتل

اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 افراد مارے گئے  جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز تین نوجوانوں کی لاشیں فورسز نے علاقے کی ہسپتال منتقل کردی تھی جبکہ آج ایک اور نوجوان جس کی شناخت  مہیم ولد محمد موسی ساکنہ لال بازار جھاؤ   کے نام سے ہوئی جانبحق ہوا ۔

دوسری جانب گذشتہ روز بلوچ مسلح تنظیم بی ایل یف نے بھی میڈیا میں جاری کردہ اپنے بیان میں جھاؤ میں شہید ہونے والے سرمچاروں کو سرخ سلام اور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جمعہ7 ستمبر کی شام جھاؤ کے علاقے وادی میں سرمچاروں کی گشتی ٹیم اور پاکستانی فوج کا اچانک سامنا ہوا اور دو بدو جھڑپ شروع ہوئی جس میں تین سرمچاروں راشد علی ولد بشیر احمد، اورنگزیب ولد غلام قادر اور گل شیر ولد دلمراد نے جام شہادت نوش کی۔

 مزید پڑھیںجھاؤ میں شہید ہونیوالے ساتھی سرمچاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں – بی ایل ایف

بی ایل ایف ترجمان گہرام بلوچ نے کہا کہ  جھڑپ میں پاکستانی فوج کے کئی اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے۔ شہیدوں کوخراج عقیدت اور سرخ سلام پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے وطن کی دفاع میں دشمن کا سامنا کرکے اپنی جانوں کی قربانی دی۔ تینوں سرمچاروں کا تعلق جھاؤ ہی سے ہے اور تینوں 2013 سے بی ایل ایف کے پلیٹ فارم سے مسلح جد و جہد کا حصہ تھے۔

انہوں نے دوران جد و جہد کئی محاذوں پر دشمن کو شکست سے دوچار کیا اور اپنی آخری لڑائی میں بھی دشمن کے سامنے سر جھکانے کے بجائے بہادری سے مقابلہ کرکے مادرِ وطن کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ شہدا کی قربانی ہمارے لئے مشعل راہ اور ان کا مشن آزاد بلوچستان ہماری منزل ہے۔