فورسز کا کوہلو اور سنجاوی میں تخریب کاری کے منصوبے ناکام بنانے کا دعویٰ

212

فرنٹئیر کور کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، چار افراد گرفتار

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فونٹئیر کور نے دعویٰ کیا ہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کاروائی کر کے تخریب کاری کے منصوبوں کو ناکام بناتے ہوئے چار مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔

ایف سی حکام نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ خفیہ اطلاعات پر کوہلو اور سنجاوی میں تخریب کاری کے منصوبے ناکام بناتے ہوئے 4 مشتبہ افراد گرفتار کر لیئے گئے، کارروائیوں کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولا بارود بھی برآمد کی گئی ہے۔

آپریشن ردالفساد کے تحت کی جانے والی کاروائی میں 12.7 ایم ایم گولے، آر پی جی سیون ، 2 عدد ایل ایم جیز، 3 عدد کلاشنکوف، آئی ای ڈی میں استعمال ہونے والے فیوز، ڈیٹونیٹرز، بارود، مواصلاتی آلات اور مختلف ساخت کی ہزاروں راونڈز شامل ہیں ۔

ایف سی حکام کا کہنا تھا کہ حراست میں لیئے گئے چار مشتبہ افراد کو خفیہ مقام پر منتقل کرنے کے بعد اُن سے تفتیش کی جارہی ہے۔