آواران اور پسنی میں پاکستانی فوج پر حملے کیئے- بی ایل ایف

253

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے ایک میڈیا بیان میں کہا ہے کہ 19 جولائی کو ضلع آواران کے علاقے درمانی بینٹ میں سرمچاروں اور پاکستانی فوج کا آمناسامنا ہوا جسکے بعد ایک شدید جھڑپ شروع ہوئی جس میں دو فوجی اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہوئے اور سرمچار بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوئے۔

گہرام بلوچ نے کہا کہ اس کے بعد قابض فوج نے حواس باختہ ہوکر اندھا دھند مارٹر فائر کرنا شروع کیا۔

گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ آج ہی ضلع گوادر میں پسنی کے علاقے کوڑیج کلانچ میں فوجی کیمپ کی چوکی پر سرمچاروں نے ایک اہلکار کو اسنائپر سے نشانہ بناکر ہلاک کیا۔ اسنائپر حملے کے بعد کیمپ پر خود کار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے قابض فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا۔

گہرام بلوچ کا کہنا تھا کہ یہ حملے بلوچستان آزادی تک جاری رہیں گے۔