تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو لگام دینے کے لیے امریکی صدر میدان میں آگئے، سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے تیل کی پیداوار بڑھانے کی درخواست کر دی۔
امریکی صدر کا کہنا ہے کہ شاہ سلمان پیٹرولیم کی پیداوار میں روزانہ بیس لاکھ بیرل اضافے کے لیے رضامند ہوگئے ہیں۔
یاد رہے کہ ایران اور وینزویلا پر پابندیوں کے باعث تیل کی پیدوار میں کمی آئی تھی جس کے باعث قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ہورہا تھا۔
پیداوار میں اضافے سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہو جائیں گی۔