سندھ : لاپتہ افراد کی بازیابی کےلئے لاڑکانہ میں احتجاجی کیمپ قائم

201

سندھ میں لاپتہ نوجوان کی بازیابی کےلئے 72 گھنٹوں کا احتجاجی کیمپ قائم ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک رپورٹ کے مطابق سندھ کے شہر لاڑکانہ میں لاپتہ قوم پرست کارکن عاقب چانڈیو کی بازیابی کےلئے 72 گھنٹوں کا احتجاجی کیمپ لگادیا گیا ۔

احتجاجی کیمپ کو عاقب چانڈیو کے اہلخانہ کی جانب سے لگایا ۔

پریس کلب لاڑکانہ کے سامنے قائم احتجاجی کیمپ میں عاقب چانڈیو کی بہن شازیہ چانڈیو نے عالمی داروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ میرے بھائی کی بازیابی کےلئے اپنا انسانی و اخلاقی کردار ادا کریں۔

۔

انہوں نے کہا کہ میرا بھائی بے قصور ہے اور اگر اس نے کوئی جرم کیا ہے تو اسے عدالت میں پیش کیا جائے ۔