سندھ : لاپتہ قوم پرست کارکنوں کی بازیابی کےلئے احتجاج نویں روز بھی جاری

169

سندھ کے گمشدہ افراد کی بازیابی کے لئے آج نویں دن بھی  مختلف شہروں  احتجاج  جاری رہا ۔

 دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک رپورٹ کے مطابق نوابشاہ میں اسٹوڈنس اینڈ یوتھ ایکشن کمیٹی اور جسقم کی جانب سے72 گھنٹوں کی بھوک ہڑتالی کیمپ لگائی گئی ۔

کیمپ کی رہنمائی ذاکر سہتو ، سرفراز میمن ، امیرآزاد پنہور، علی رضاخاصخیلی ، سرمد میرانی اور دیگر سیاسی سماجی کارکنوں نے کی ۔

اس موقعے پر وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ کی رہنما سورٹھ لوہار اور نیلم آریجو بھی کیمپ میں شریک ہوئیں۔

جبکہ دوسری جانب ٹھٹہ میں جاری تین روزہ بھوک ہڑتالی کیمپ میں جسقم رہنما امیر آزاد ، سورٹھ لوہار نے  کارکنان کو جوس پلا کر کیمپ ختم کروائی ۔

ٹنڈومحمدخان میں جسقم (ٓریسر) کی جانب سے جاری بھوک ہرتالی کیمپ میں جسقم رہنما ڈاکٹر نیاز کالانی نے اظہار یکجہتی کے طور شریک ہوئے ۔

لاڑکانہ میں لاڑکانہ ایکشن کمیٹی کی جانب سے 72 گھنٹوں کی بھوک ہڑتالی کیمپ شروع ہوگئی ۔ جس میں جسقم سمیت سیاسی سماجی رہنماؤں نے بڑی  تعدادمیں شرکت کی ۔

جبکہ دوسری جانب گھوٹکی ، سکرنڈ ، ہنگورجا اور کراچی ملیر سمیت سندھ بھر میں گمشدہ کارکنان کی بازیابی  کے لئے احتجاجوں کا سلسلہ جاری رہا ۔