فورسز پر حملہ کرکے جانی و مالی نقصان پہنچایا: بی ایل ایف

190

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے آواران،دشت ،مند پاکستانی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ ہفتہ کے روز آواران کے علاقے کنیچی آرمی کیمپ کے مورچے میں موجود ایک اہلکار کو اسنائپر سے نشانہ بنا کر ہلاک کیا،ہفتہ ہی کے روز مند سالم کوہ فوجی چوکی پر اسنائپر حملہ کر کے ایک اہلکار کو ہلاک کیا،اسی روز دشت ، جان محمد بازار میں قائم آرمی کیمپ پر سرمچاروں نے راکٹ و بھاری ہتھیاروں سے حملہ کر کے کیمپ کے مورچے میں موجود ایک اہلکار کو ہلاک کرنے کے ساتھ کئی کو زخمی کیا،جبکہ کیمپ کے اندر ایک گاڑی کو بھی نقصان پہنچایا،ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔