بلوچ مسلح تنظیم بی ایل ایف نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کرلی

117

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے ضلع کیچ میں پاکستانی آرمی پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہا کہ جمعہ کے روز سرمچاروں نے ہیرونک میں پیگانک کے مقام پر آرمی کے چار گاڑیوں کے قافلے پرراکٹ و جدید ہتھیاروں سے حملہ کر کے دو گاڑیوں کو شدید جبکہ دو گاڑیوں کو جزوی نقصان پہنچایا اس حملے میں فوج کے 8 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ،گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ جمعہ ہی کے روز شہرک ،جک سر میں فوجی چوکی پر راکٹ و جدید ہتھیاروں سے حملہ کر کے چوکی کو تباہ کیا چوکی میں موجود اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے۔دشت کے علاقے بل نگور میں باغ کے اندر فوجی مورچہ پر حملہ کر کے مورچہ کے باہر کھڑے دو فوجی اہلکاروں کو نشانہ بنا کر ہلاک ترجمان نے کہا فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔