قلات : فورسز کی جانب سے بڑے پیمانے پر آپریشن کا آغاز

262

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق قلات اور گرد و نواح میں فورسز کی جانب سے بڑے پیمانے کی آپریشن کا آغاز کیا گیا ہے.

تفصیلات کے مطابق قلات کے پہاڑی علاقوں ناگاؤ، نرمک، جوہان اور گرد و نواح کے علاقوں میں فورسز کی جانب سے بڑے پیمانے پر آپریشن کیا جارہا ہے، آپریشن میں فورسز کو زمینی و فضائی کمک حاصل ہے.

علاقائی ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق فورسز کی بڑی تعداد ان علاقوں میں صبح سے پیش قدمی کررہی ہے، جبکہ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ماضی کی طرح فورسز عام آبادیوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں.