پاکستانی فورسز نے گوادر میں مزید ایک گھر مسمار کردیا

53

بلوچستان میں مبینہ طور پر بلوچ آزادی پسندوں اور ان کے اہلِ خانہ سے منسوب گھروں کو پاکستانی فورسز کی جانب سے مسلسل مسمار کیا جارہا ہے۔

گوادر کے ساحلی ضلع سے موصول اطلاعات کے مطابق پسنی گرانی میں پاکستانی فورسز نے محمد نامی شخص کے گھر کو مسمار کردیا، جس کے نتیجے میں گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ 

گھر کی مسماری کی ویڈیو بھی پاکستانی فورسز کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ ضلع گوادر میں یہ دوسرا گھر ہے جسے پاکستانی فورسز نے مسمار کیا، اس سے قبل 13 فروری کو گوادر کے پانوان علاقے میں ایک خاندان کے گھر کو بھاری مشینری کے ذریعے تباہ کیا گیا تھا۔

رواں ماہ پاکستانی فورسز نے نوشکی میں بی ایل اے سربراہ بشیر زیب بلوچ کے آبائی گھر سمیت چار گھروں کو مسمار کردیا تھا، جبکہ تمپ میں بھی ایک گھر کو بھاری مشینری اور بارودی مواد کا استعمال کرکے تباہ کرنے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستانی فورسز ان گھروں کو بلوچ آزادی پسندوں سے منسوب قرار دیتی ہیں، جبکہ شہریوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فورسز اجتماعی سزا کے طور پر عام شہریوں کے گھروں کو تباہ کررہی ہیں۔