بلوچ لبریشن آرمی نے حوا بلوچ کی والدہ کے ساتھ آخری لمحات کی ویڈیو پیغام جاری کردیا

145

بلوچ لبریشن آرمی نے اپنے میڈیا چینل ہکل پر آپریشن ہیروف میں حصہ لینے والی حوا بلوچ کی ان کی ماں کے ساتھ ویڈیو جاری کردی۔

بی ایل اے نے حوا بلوچ کی والدہ کی شناخت لعل جان کے نام سے ظاہر کی ہے، بی ایل اے کے مطابق حوا بلوچ کے والد ناکو نبی بخش بھی بی ایل اے کا سرمچار تھا جو 8 نومبر 2026 کو جانبحق ہوا۔

بی ایل اے کی جانب سے دو منٹ دس سکینڈ پر مشتمل ویڈیو میں حوا اور اس کی والدہ لعل جان کو دیکھا جاسکتا ہے، جس میں اس کی والدہ اس کو بلوچستان کا پرچم اس کے سر پہ اوڑھا رہی ہے جبکہ دونوں کو گلے لگا کر اور بوسہ دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو کے ایک حصے میں حوا بلوچ پیغام دیتے ہوئے کہتی ہے کہ میں تمام ساتھیوں کی ماؤں سے یہی کہنا چاہتی ہوں، کہ انہیں لمہ یاسین کی طرح مضبوط ہونا چاہیے۔ وہ اپنی اولاد کو تھپکی دیں اور ان کی شہادت پر رنجیدہ نہ ہوں، کیونکہ آج ان کے بچے اپنی سرزمین کی حفاظت کے لیے خود کو قربان کر رہے ہیں۔ ماؤں کو لمہ یاسین کی طرح مضبوط ہونا ہے، انہیں اپنی اولاد کو تھپکی دے کر سرزمین کی حفاظت کے لیے بھیجنا ہے۔آج ہماری سرزمین کو ہماری قربانیوں کی ضرورت ہے۔

حوا بلوچ کہتی ہے کہ ہماری قربانی سے آنے والی نسل ایک خوشحال زندگی بسر کر سکے گی، اس لیے ہمیں قربانی دینی ہوگی۔ میں ماؤں سے کہنا چاہتی ہوں کہ وہ مضبوط رہیں۔

ویڈیو کے آخری حصے میں حوا بلوچ اور بی ایل اے مجید برگیڈ کے خواتین فدائین کو ٹریننگ اور فوجی مشق کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

حوا بلوچ نبی بخش بلوچ کی بیٹی تھیں اور ضلع کیچ کے علاقے تمپ کوہاڈ سے تعلق رکھتی تھیں۔ حوا بلوچ نے بی ایل اے مجید برگیڈ کے آپریشن ہیروف کے فیز ٹو کے دوران گوادر میں حصہ لیا تھا۔