بی ایل اے کی جانب سے نئی ویڈیو جاری، زیرِ حراست فوجی اہلکاروں کی سروس کارڈز کے ساتھ اپیل

33

بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے اپنی تحویل میں موجود پاکستانی فوج کے اہلکاروں کی ایک نئی ویڈیو جاری کی ہے، جس میں زیرِ حراست آرمی اہلکاروں کو کیمرے کے سامنے اپنے سرکاری سروس کارڈ اور شناختی کارڈ پیش کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

ویڈیو میں شامل اہلکاروں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ انہیں باقاعدہ طور پر بھرتی کیا گیا، سرکاری شناختی دستاویزات جاری کی گئیں اور مختلف مقامات پر تعینات کیا گیا، تاہم ان کے بقول اب متعلقہ ادارہ انہیں اپنا تسلیم کرنے سے انکار کر رہا ہے۔

بی ایل اے کی جانب سے اس سے قبل جنگی قیدیوں کے تبادلے کے لیے سات روزہ مہلت دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔ تنظیم کے مطابق اس مہلت میں اب صرف تین دن باقی رہ گئے ہیں۔

تاہم اس حوالے سے حکومتی یا عسکری ترجمان کی جانب سے باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔