کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے دعویٰ کیا ہے کہ کوئٹہ میں ایک کارروائی میں 8 مسلح افراد کو ہلاک کیا گیا ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی کوئٹہ کے علاقے درخشاں میں کی گئی، اور فائرنگ کے تبادلے کے دوران یہ ہلاکتیں ہوئی۔ ترجمان نے بتایا کہ فائرنگ کے دوران 3 سی ٹی ڈی اہلکار بھی زخمی ہوئے۔
دعویٰ کے مطابق ہلاک افراد سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، اور ان کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جا رہا ہے، تاہم تحقیقات جاری ہیں۔
ماضی میں بھی سی ٹی ڈی کی متعدد کارروائیوں کو مشکوک قرار دیا گیا ہے، جہاں مبینہ مقابلوں کے نام پر پہلے سے لاپتہ افراد کو ہلاک کیا گیا۔ بلوچستان میں طویل عرصے سے جبری گمشدگیوں اور ماورائے عدالت قتل کے الزامات ریاستی اداروں سے منسلک رہے ہیں۔ اس پس منظر میں مستونگ کا حالیہ واقعہ ایک بار پھر سنجیدہ سوالات اٹھاتا ہے۔
















































