یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے 5 فروری کو ضلع کچی کے علاقے سنی میں ریاستی مخبر گل محمد جتک عرف گلو ولد صاحب داد جتک پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گل محمد موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ کے مذکورہ شخص سے اسلحہ بھی ضبط کر لیا گیا۔
ترجمان نے کہاکہ مذکورہ شخص گزشتہ کئی سالوں سے پاکستانی خفیہ اداروں کیلئے کام کررہے تھا۔اس معاملے میں پہلے بھی بلوچ سرمچاروں کے طرف سے گل محمد جتک اور ان کے رشتے کو سخت تنبیہ کیا گیا تھا۔
مگر وہ باز نہ آئے اور مسلسل بلوچ آزادی پسند سرمچاروں کی مخبری اور ان کو ٹریک کرنے کے علاوہ علاقے میں عام شہریوں اور بلوچ نوجوانوں کی گرفتاریوں میں بھی ملوث رہے گل محمد جتک اور ان جیسے دیگر کارندوں کی مخبری کی وجہ سے ماضی میں متعدد بلوچ نوجوانوں کو دشمن اداروں کے ہتھے چڑھ چکے ہیں۔
مزید کہاہے کہ چار اور پانچ فروری کے درمیانی شب ڈھاڈر کے علاقے کمڑی پل پر گشت کے دوران سرمچاروں کا پولیس اہلکاروں سے سامنا ہوا جس پر پولیس اہلکاروں نے فائرنگ کی جس کے رد عمل میں پولیس اہلکاروں پر جوابی فائرنگ کیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ گاڈی کو نظر آتس کردیا گیا۔
آخر میں کہا ہے کہ ہمارے اس طرح کے حملے آزاد بلوچستان کے حصول تک جاری رئینگے۔














































