آج قربانی کا دن ہے، بلوچ قوم گھروں سے نکلے۔ بشیر زیب بلوچ کا پیغام

0

بی ایل اے نے اپنے آفیشل چینل “ہکل” پر بلوچستان بھر میں آپریشن ہیروف کے تحت حملوں کا آغاز کا اعلان کردیا ہے۔

اس موقع پر تنظیم نے اپنے سربراہ بشیر زیب کا ویڈیو پیغام بھی جاری کیا ہے، جس میں انہیں اپنے جنگجوؤں کے ہمراہ دکھایا گیا ہے، ویڈیو میں وہ براہوئی اور بلوچی زبان میں اپنے پیغام کے ذریعے آپریشن ہیروف کے دوسرے مرحلے کے آغاز کا اعلان کررہے ہیں۔

بشیر زیب بلوچ نے اپنے پیغام میں بلوچ خواتین و مردوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گھروں سے نکلیں اور اس جنگ میں شامل ہوں۔

بی ایل اے سربراہ کا کہنا ہے کہ بی ایل اے نے فیصلہ کن جنگ کا آغاز کر دیا ہے، ان کے مطابق پنجابی فوج اور پنجابی ریاست کو بلوچستان سے نکالنے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے اور اس جنگ میں فتح بلوچ قوم کی ہوگی۔

انہوں نے اپنے پیغام میں بارہا قوم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج گھروں سے نکلیں، یہ جنگ قومی آزادی کی جنگ ہے، اور ریاست کا کوئی فوجی یا ادارہ اب بلوچستان میں قائم نہیں رہنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر آج ہم نہیں نکلے اور آپریشن ہیروف میں شامل اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے نہیں ہوئے تو تاریخ ہماری شکست لکھے گی، سر دینے والے اور سر لینے والے تاریخ لکھتے ہیں اور یہ مرحلہ تاریخ لکھنے کا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ “ہم شدت پسند نہیں، لیکن جب بات ہماری زمین اور قوم کی ہو تو ہم ہر حد تک جانے کے لیے تیار ہیں، ہم نے کسی قوم پر قبضہ نہیں کیا بلکہ ہم پر قبضہ کیا گیا ہے ہماری جنگ حق کی جنگ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ قوم آنے والے دنوں میں پشیمان ہونے کے بجائے آج ہی اس مزاحمت کا حصہ بنے “اگر خدا نخواستہ آج ہم نے مزاحمت کی راہ نہ اپنائی تو ہمارے مزید بہن بھائیوں کی لاشیں ہماری گلیوں میں پڑی ہوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ آج قربانی کا دن ہے اور ہم نکل کر پنجابی دشمن کا سامنا کررہے ہیں۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ آج ہم میں سے چاہے کتنے ہی لوگ کیوں نہ مارے جائیں، قوم کو کبھی مایوس نہیں ہونا چاہیے اور مزاحمت جاری رکھنی چاہیے۔