نواب شاہ: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں پانچ افراد جبری لاپتہ

0

پاکستانی فورسز نے پانچ افراد کو حراست بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

سندھ سے اطلاعات کے مطابق نواب شاہ کے علاقے خیرپور میں پاکستانی فورسز گھر پر دھاوا بولتے ہوئے پانچ افراد کو تحویل میں لیکر اپنے ہمراہ لے گئے جس کے بعد مذکورہ افراد منظرعام پر نہیں آسکے ہیں۔

پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کا نشانہ بننے والوں کی شناخت نور محمد ولد جمعہ خان، نور محمد کے بیٹے غلام محمد اور ظفر ولد حضور بخش کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ دیگر دو افراد کی شناخت تاحال نہیں کی جاسکی ہے۔

واقعہ کے خلاف جبری گمشدگی کا نشانہ بننے والے افراد کے اہل خانہ نے خیرپور انتظامیہ کے دفتر کے سامنے احتجاج کیا اور لاپتہ پیاروں کی بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق جبری گمشدگی کا نشانہ بننے والے تمام شہری ڈومکی قبیلے سے تعلق رکھتے ہیں جو سندھ کے علاقے خیرپور و دیگر علاقوں میں رہائش پزیر ہیں۔