پاکستانی فورسز نے ایک استاد کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
لواحقین کے مطابق بلیدہ زامران سے تعلق رکھنے والے اسماعیل ملک ولد ملک محمد کو آج پاکستانی فورسز نے خاران سے انکی گاڑی سمیت تحویل میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق اسماعیل ملک پیشے کے لحاظ سے ٹیچر ہیں اور انہوں نے یونیورسٹی آف سرگودھا سے سوشل ورک ڈیپارٹمنٹ میں گریجویشن کر رکھی ہے۔
واقعے کے بعد اہلِ خانہ اور علاقہ مکینوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے، جبکہ اسماعیل ملک کے بارے میں تاحال کوئی معلومات سامنے نہیں آ سکیں۔
اہلِ خانہ نے متعلقہ حکام سے فوری بازیابی اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

















































