پاکستانی فورسز کے ہاتھوں گزشتہ سال 25 دسمبر کو جبری طور پر لاپتہ کی جانے والی ہانی بلوچ بازیاب ہو گئی ہیں، تاہم اسی خاندان کے تین افراد، حائرنسا، مجاہد اور فرید، تاحال لاپتہ ہیں۔
اہلِ خانہ کے مطابق ہانی بلوچ کو حب چوکی سے جبکہ دیگر افراد کو کیچ کے مختلف علاقوں سے پاکستانی فورسز نے جبری طور پر لاپتہ کیا تھا۔
انسانی حقوق کے کارکنان اور لواحقین نے مطالبہ کیا ہے کہ حائرنسا، مجاہد اور فرید کو فوری طور پر منظرِ عام پر لایا جائے اور ماورائے قانون اقدامات کا سلسلہ بند کیا جائے۔
















































