پاکستانی فورسز نے نوجوان کو لاپتہ کردیا۔
بلوچستان کے ضلع کیچ کے تحصیل تربت کے علاقے بالیچہ سے اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز نے ایک نوجوان کو حراست میں لیکر اپنے ہمراہ لے گئے۔
پاکستانی فورسز کے ہاتھوں حراست بعد نامعلوم مقام پر منتقل کئے جانے والے نوجوان کی شناخت 23 سالہ طالب علم سلیمان بلوچ ولد فدا احمد کے نام سے ہوئی ہے۔
مذکورہ نوجوان کو پاکستانی فورسز نے گذشتہ روز 24 جنوری کے روز تربت بالیچہ میں وقعہ انکے گھر سے جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا۔

















































