کیچ: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ شخص کی لاش برآمد

141

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تمپ سے ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے جس کی شناخت نعمان ولد حیدر، سکنہ مند گواک کے طور پر کی گئی ہے۔

اہلِ خانہ کے مطابق نعمان کو تقریباً دو ماہ قبل پاکستانی فورسز نے حراست میں لیا تھا اور تب سے وہ لاپتہ تھے۔

ان کا کہنا ہے کہ 19 نومبر کو نعمان پکنک منانے گئے تھے، جہاں پاکستانی فورسز نے فائرنگ کرکے نعمان کے ساتھی اسماعیل کو موقع پر قتل کردیا جبکہ نعمان کو زخمی حالت میں حراست میں لے لیا گیا تھا۔

بدھ کے روز مقامی لوگوں نے تمپ کے علاقے رودبن سے ایک لاش برآمد ہونے کی اطلاع دی، جس کی بعد ازاں شناخت نعمان کے طور پر کی گئی۔