بلوچستان کے ضلع گوادر کی تحصیل اورماڑہ کے قریب مکران کوسٹل ہائی وے پر ایک مسافر کوچ خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی۔
تیز رفتاری کے باعث کوچ بے قابو ہو کر سڑک سے الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 9 مسافر موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 36 افراد زخمی ہو گئے۔
حادثے کا شکار ہونے والی کوچ، جس کا نام العثمان بتایا جا رہا ہے، کراچی سے جیونی جا رہی تھی۔ حادثے کے فوراً بعد مقامی افراد اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں 7 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔















































