زامران: لاپتہ شخص ملا رزاق کی تشدد زدہ لاش برآمد

45

ضلع کیچ کے تحصیل زامران نوانو کے رہائشی ملا رزاق کی تشدد زدہ لاش برآمد ۔

علاقائی ذرائع کے مطابق ملا رزاق ولد داد محمد کو رواں سال 14 جنوری کو ریاستی سرپرستی میں سرگرم مسلح ڈیتھ اسکواڈ نے جبری طور پر لاپتہ کر دیا۔

مقامی ذرائع اور لواحقین کے مطابق ملا رزاق کو ان کے علاقے سے بغیر کسی قانونی وارنٹ اور کسی قسم کی وضاحت کے اغوا کیا گیا۔

انہوں نے بتاتا کہ افسوسناک طور پر جبری گمشدگی کے صرف ایک روز بعد، 15 جنوری 2026 کو ملا رزاق کی تشدد زدہ اور مسخ شدہ لاش برآمد ہوئی۔ لاش پر شدید جسمانی تشدد کے واضح نشانات موجود تھے، جو اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ انہیں حراست کے دوران بے دردی سے قتل کیا گیا۔

انسانی حقوق کے کارکنوں نے اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ملا رزاق کے قتل کی شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کی جائیں، ذمہ دار عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے اور بلوچستان میں جبری گمشدگیوں اور ماورائے عدالت قتل کے سلسلے کو فوری طور پر روکا جائے۔