پنجگور: لاپتہ شخص کی لاش برآمد

26

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں گزشتہ روز لاپتہ ہونے والے ایک نوجوان کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت زوہیب ولد محمد اعظم کے نام سے ہوئی ہے جو پنجگور کے علاقے وشبود کا رہائشی تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زوہیب کو منگل کے روز وشبود میں واقع میونسپل کمیٹی کے دفتر میں جاری ایک انٹرویو کے دوران نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کیا تھا۔

عینی شاہدین کے مطابق اغوا کار گاڑی میں سوار تھے اور زوہیب کو زبردستی اپنے ساتھ لے گئے تھے۔

پنجگور پولیس کے مطابق بدھ کی صبح زوہیب کی لاش بونستان مرگو ڈن کے علاقے سے برآمد ہوئی۔ لاش پر تشدد کے واضح نشانات موجود تھے،
پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کو ضروری قانونی کارروائی کے بعد ضلعی اسپتال منتقل کیا گیا۔