قلات: شورپارود میں ڈرون حملہ، پروازیں جاری

53
فائل: پاکستانی ڈرون، بولان فوجی آپریشن

بلوچستان کے علاقے قلات میں پاکستانی فوج کی جانب سے ایک ڈرون حملہ کیا گیا ہے۔

قلات کے علاقے شور پارود میں گذشتہ روز مغرب کے وقت پاکستانی فوج کے ڈرون طیارے سے حملہ کیا گیا، ایک زور دار دھماکے کی آواز دور تک سنائی دی گئی۔

دھماکے کے جگہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے اور نہ ہی نقصانات کے حوالے سے تاحال تفصیلات سامنے آسکی ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق آج صبح بھی علاقے میں ڈرون طیاروں کی پروازیں دیکھنے میں آئی ہیں۔