اورناچ میں پاکستانی فوج کے قافلے پر حملے میں چھ اہلکار ہلاک کئے۔ بی ایل ایف

5

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو بھیجے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے 9 جنوری کے دوپہر ایک بجے کے قریب اورناچ کراس، مرکزی شاہراہ پر گھات لگا کر پاکستانی فوج کے قافلے کو جدید اور بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ 

ترجمان کے مطابق فوجی قافلے میں شامل ایک گاڑی شدید حملے کی زد میں آیا، حملے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار چھ اہلکار موقع پر ہلاک ہوئے اور گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔

 

میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا بلوچستان لبریشن فرنٹ اورناچ میں قابض پاکستانی فوج کے قافلے پر حملے میں چھ اہلکاروں کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔