نصیر آباد: صوبائی وزیر صادق عمرانی کے بیٹے کا گلوکار وہاب بگٹی پر تشدد، گلوکار کا انصاف کا مطالبہ

106

گلوگار نے واقعہ کے حوالے سوشل میڈیا پر اپنے تصاویر اور ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

بلوچستان سے تعلق رکھنے والے معروف لوک گلوکار اور کوک اسٹوڈیو کے ذریعے عالمی شہرت حاصل کرنے والے وہاب بگٹی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما اور سابق صوبائی وزیر میر صادق عمرانی کے بیٹے بلال عمرانی پر مبینہ طور پر تشدد کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

یہ واقعہ اس وقت منظرِ عام پر آیا جب وہاب بگٹی نے سوشل میڈیا پر تشدد سے متعلق اپنے بیانات، تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں، جن میں ان کے جسم پر مبینہ تشدد کے نشانات دیکھے جا سکتے ہیں۔

وہاب بگٹی کے مطابق واقعہ میں ملوث بلال عمرانی نے انہیں نصیرآباد میں اپنے گھر بلایا، جہاں پہنچنے کے بعد بغیر کسی واضح وجہ کے ان کے ساتھ بدسلوکی کی گئی اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

ادھر واقعے کے منظرِ عام پر آنے کے بعد پولیس حکام نے بتایا ہے کہ ڈی آئی جی نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

یاد رہے کہ وہاب بگٹی کا تعلق بلوچستان کے ضلع نصیرآباد سے ہے۔ وہ کئی برسوں سے بلوچی لوک موسیقی سے وابستہ ہیں، تاہم انہیں اصل شہرت 2022 میں کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے گانے ’کانا یاری‘ سے ملی، جس میں انہوں نے دیگر بلوچ فنکاروں کیفی خلیل اور ایوا بی کے ساتھ کردار ادا کیا تھا۔

وہاب بگٹی کے مطابق ملزم ایک با اثر اور صوبائی وزیر کا بیٹا ہے، تاہم انھوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ان پر ہونے والے تشدد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے انھیں فوری انصاف فراہم کیا جائے۔

مزید برآں بعد وہاب بگٹی اور تشدد کرنے والے بلال عمرانی کے مابین صلاح کردی گئی ہے، تاہم پولیس کی جانب سے مزید تفصیلات تاحال سامنے تاہم نہیں آسکے ہیں۔