پنجگور، تربت: فائرنگ اور دھماکہ میں ایک شخص ہلاک، بچہ زخمی

70

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے واقعات میں بچہ زخمی، ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے تحصیل تربت کے علاقے جوسک میں کچروں کے ایک ڈھیر میں دھماکہ ہوا جس سے عادل ولد قادر سکنہ مچھلی مارکیٹ نامی بچہ شدید زخمی ہوگیا۔

واقعہ میں زخمی بچے کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ اس کی ایک ٹانگ کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

تاہم دھماکہ کے مزید محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں اور پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے۔

ادھر پنجگور کے علاقے تسپ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک بالاچ ولد حامد علی ہلاک ہوگیا، واقعہ کے بعد پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی، مزید تفتیش جاری ہے۔