بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں اتوار کی رات ایک زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی، جس کے بعد ڈنک کے علاقے میں نصب ایک موبائل فون ٹاور کو نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
مقامی رہائشیوں کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں ٹاور کو نقصان پہنچا ہے، تاہم فوری طور پر جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہو سکی۔
علاقہ مکینوں نے بتایا کہ مذکورہ موبائل ٹاور پر پاکستانی فورسز کی جانب سے نگرانی کے لیے کیمرے نصب کیے گئے تھے۔
سرکاری حکام کی جانب سے تاحال اس واقعے پر کوئی باضابطہ تفصیلات سامنے نہیں آسکے۔
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ماضی میں بھی مواصلاتی تنصیبات اور فورسز سے منسلک ڈھانچوں کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے، فی الحال کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔


















































