کوئٹہ میں گیس لیکج کے باعث پیش آنے والے دو الگ الگ دھماکوں میں دو خواتین سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔
کوئٹہ پولیس کے مطابق ہفتے کے روز کوئٹہ کے علاقے سرکی روڈ پر واقع یوسف ہومز میں ایک گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک خاتون جھلس کر زخمی ہوگئی۔
پولیس کے مطابق دوسرا واقعہ قمبرانی روڈ پر پیش آیا، جہاں گیس لیکج کے باعث ہونے والے دھماکے میں میاں بیوی جھلس کر زخمی ہوگئے۔
واقعات کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ سردیوں کے موسم میں گیس لوڈشیڈنگ کے باعث بے وقت گیس کی بندش اور بعد ازاں اچانک بحالی کے سبب ایسے حادثات بارہا پیش آتے رہے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ متعدد شکایات کے باوجود متعلقہ حکام کی جانب سے کوئی مؤثر کارروائی عمل میں نہیں لائی جا سکی ہے جس کے وجہ سے شہریوں کی جان خطرے میں پڑھ گیا ہے۔

















































