بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل ایف کے سرمچاروں نے 25 دسمبر کو شام تقریباً چھ بجے سوراب بازار میں فرنٹیئر کور اور پولیس کی مشترکہ ناکہ بندی پر حملہ کیا۔ حملے کے نتیجے میں دو ایف سی اہلکار ہلاک جبکہ تین زخمی ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ ایک اور کارروائی میں 25 دسمبر کی شام تقریباً پانچ بجے بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے اورماڑہ کے علاقہ بسول میں قائم پاکستانی فوج کے کیمپ پر حملہ کیا۔ پہلے سرمچاروں کے اسنائپر ٹیم نے کیمپ کے حفاظتی مورچے پر تعینات اہلکار کو نشانہ بنایا جو موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ حفاظتی مورچے پر تعینات اہلکار کی ہلاکت سے کیمپ کے اندر پیدا ہونے والی افراتفری اور فوجی اہلکاروں کی نقل و حرکت کو مدنظر رکھتے ہوئے سرمچاروں کے ایک اور دستے نے چند منٹ بعد فوجی کیمپ پر آر پی جی اور دیگر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں مزید تین اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔
ترجمان نے کہا کہ جوابی کارروائی کے طور پر دشمن فوج نے حسب معمول مختلف سمتوں میں مشین گنوں سے فائرنگ کیا اور مارٹر گولے داغے۔ تاہم کارروائی مکمل کرنے کے بعد سرمچار بحفاظت وہاں سے نکل گئے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اورماڑہ اور سوراب حملوں میں مجموعی طور پر چھ اہلکار ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔














































