بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ خاران شہر میں ریاستی حمایت یافتہ ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں کی فائرنگ سے 17 جولائی 2025 کو سرمچار مجاہد بلوچ شہید ہوئے۔ بی ایل ایف مجاہد بلوچ عرف وشین کو ان کی گراں قدر قومی خدمات پر خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔
ترجمان نے کہاکہ شہید مجاہد بلوچ نے 2018 میں بلوچستان لبریشن فرنٹ کے پلیٹ فارم سے بطور شہری گوریلا جدوجہد کا آغاز کیا۔ انہوں نے خاران میں بی ایل ایف کی نئی صف بندی کے تحت تنظیم کو منظم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
ترجمان نے کہاکہ شہید مجاہد نے محنت، جانفشانی اور شہری گوریلا اصولوں کے مطابق تنظیمی امور کو احسن طریقے سے انجام دیا اور شہری سرمچاروں کے لیے جنگی حکمت عملی و حربوں کا گراں قدر ورثہ چھوڑا ہے۔ ان کی زندگی شہری ساتھیوں کے لیے ایک قابل فخر مثال ہے۔ شہید مجاہد بلوچ ہر حال میں تنظیمی ذمہ داریوں کے لیے ہمہ وقت تیار رہتے تھے۔
مزید کہاکہ انہوں نے خاران، واشک، نوشکی اور چاغی میں تنظیمی سرگرمیوں میں نمایاں کردار ادا کیا۔تنظیم قومی تحریک آزادی میں مجاہد سیاہ پاد عرف وشّین بلوچ کی خدمات پر انھیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ قومی آزادی کی شہداء کے مشن کی تکمیل کے لیے جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔













































