شفیق زہری کی جبری گمشدگی اور بازیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیاں موجود ہیں۔ سینیٹر مشتاق احمد

78

سابق سینیٹر مشتاق احمد نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ہزاروں افراد جبری گمشدگی کا شکار ہیں۔

سابق سینیٹر اور پاکستانی سیاست دان سینیٹر مشتاق احمد نے حب چوکی سے پاکستانی خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ کیے جانے والے پروفیسر شفیق زہری کی بازیابی پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ شفیق زہری کی جبری گمشدگی اور اب ان کی بازیابی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیاں ایک حقیقت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شفیق زہری کی بازیابی پر ان کے اہلِ خانہ کو مبارکباد دیتا ہوں اور یہ واقعہ اس بات کا بھی ثبوت ہے کہ ماہ زیب بلوچ کے والد بے گناہ تھے۔

انہوں نے کہا یہ واقعہ ثابت کرتا ہے کہ ہزاروں افراد آج بھی جبری طور پر لاپتہ ہیں۔

سینیٹر مشتاق احمد نے مزید کہا کہ جبری گمشدگیاں ریاستی اور حکومتی دہشت گردی کے مترادف ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ جبری گمشدگیوں کا فوری خاتمہ کیا جائے اور ہزاروں لاپتہ افراد کو منظرِ عام پر لا کر بازیاب کیا جائے۔