مبارک قاضی کے حوالے سے پروگرام منسوخ، عسکری حکام کی جانب سے اجازت نہیں – انتظامیہ

59

24 دسمبر 2025 کو شاعر مرحوم مبارک قاضی کے یوم پیدائش کے موقع پر منعقدہ پروگرام کے این او سی کو منسوخ کر دیا گیا اور اورماڑہ انتظامیہ کو اطلاع دی گئی وہ پروگرام منعقد نہ کریں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مقامی انتظامیہ کے مطابق اوپر (عسکری حکام) سے سخت احکامات ہیں کہ مبارک قاضی کے نام پر کسی بھی قسم کے پروگرام کی اجازت نہ دی جائے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی لسبیلہ سمیت کئی علاقوں میں مبارک قاضی کی یاد میں علمی اور ادبی پروگرام کو انتظامیہ نے زبردستی مداخلت کرتے ہوئے منعقد ہونے سے روک دیا تھا۔