تجابان: پاکستانی فورسز کے مرکزی کیمپ پر حملہ

130

بلوچستان کے ضلع کیچ میں پاکستانی فورسز کے مرکزی کیمپ کو مسلح حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

حملہ گذشتہ شب تجابان کے علاقے میں کیا گیا جہاں شدید فائرنگ کیساتھ متعدد دھماکوں کی آواز سنی گئی۔

علاقہ مکینوں کے مطابق فائرنگ کا تبادلہ دیر تک جاری رہا۔ تاہم حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔

دریں اثناء نصیر آباد کے علاقے نوتال میں ریلوے ٹریک کو ایک بار پھر نشانہ بنایا گیا ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں ٹریک کو نقصان پہنچا ہے۔

بلوچ ریپبلکن گارڈز نے ریلوے ٹریک کو دھماکے میں نشانہ بنانے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔