کوئٹہ سے اسلام آباد جانے والی پاکستانی میجر حملے میں زخمی

101

ڈیرہ اسماعیل خان کے قریب حملے میں پاکستانی فورسز کا میجر رینک افسر سمیت متعدد اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق کوئٹہ سے اسلام آباد جاتے ہوئے ایک میجر رینک کے فوجی افسر پر اس وقت حملہ کیا گیا جب صوبہ خیبر پختونخواہ کے علاقے درابن، ڈیرہ اسماعیل خان میں مسلح افراد نے شاہراہ پر ناکہ بندی کردی تھی۔

میجر کے ہمراہ متعدد دیگر اہلکاروں کی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے، تاہم اس علاقے میں پاکستانی طالبان متحرک ہیں اور پاکستانی فورسز پر حملوں میں ملوث رہے ہیں۔