پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار ڈاکٹر اور شاعر سمیت تین بازیاب ہوگئے۔
کوئٹہ سے جبری لاپتہ راشد علی بلوچ گزشتہ شب بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ہیں۔
ڈاکٹر راشد علی بلوچ ولد برکت ایک یورولوجسٹ سرجن ہیں جنہیں 9 دسمبر کو سی ٹی ڈی اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے کوئٹہ سے جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا جس کے بعد وہ لاپتہ تھے ۔
بلوچ یکجہتی کمیٹی نے ان کی بازیابی کی تصدیق کی ہے۔
جبری لاپتہ عطا اللہ اور شاہ زیب بھی بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔
عطا اللہ ولد قادر بخش کو پاکستانی فورسز نے 9 نومبر کو مستونگ سے جبکہ شاہ زیب ولد صمد کو 24 نومبر کو کلری لیاری، کراچی سے جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔















































