پنجگور میں شدید فائرنگ، سرکاری دفاتر پر مسلح افراد کا کنٹرول

1

بلوچستان کے ضلع پنجگور کے مرکزی بازار چتکان میں فائرنگ اور دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ مقامی ذرائع اور اسپتال حکام کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار سمیت دو افراد ہلاک جبکہ دو دیگر اہلکار شدید زخمی ہوئے ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق چتکان کے علاقے میں مسلح افراد کی بڑی تعداد نے مختلف سرکاری مقامات کو نشانہ بنایا۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے ایک بینک کو آگ لگا دی جبکہ پولیس تھانے اور دیگر سرکاری دفاتر پر بھی حملے کیے گئے۔

کچھ رپورٹس میں یہ دعویٰ بھی کیا جا رہا ہے کہ بعض سرکاری عمارتوں پر قبضہ کر لیا گیا، تاہم ان اطلاعات کی سرکاری سطح پر تصدیق نہیں ہو سکی۔

علاقے میں موبائل فون اور دیگر مواصلاتی ذرائع معطل ہیں، جس کے باعث نقصانات اور صورتحال کی آزادانہ تصدیق ممکن نہیں ہو پا رہی۔ عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں دیر تک سنیں گئی ہے۔

تاحال کسی نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔