تربت میں طلباء گذشتہ تین روز سے دھرنا دیئے ہوئے ہیں اور احتجاج ریکارڈ کرا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مکران میڈیکل کالج کے طلبہ کا احتجاج تیسرے دن بھی جاری رہا، آج طلبہ نے ایک پرامن واک کا اہتمام کیا جبکہ کالج گیٹ کے سامنے دھرنا بھی دیا گیا۔
احتجاج کرنے والے طلباء کا کہنا ہے کہ حالیہ سپلیمنٹری امتحانات کے نتائج میں طلباء کو جان بوجھ کر فیل کیا گیا ہے، جبکہ تین طلباء کو ریپیٹ ایئر کرنے کے فیصلے نے ان کے مستقبل کو شدید متاثر کیا ہے۔
طلباء مظاہرین کے مطابق نتائج غیر شفاف ہیں اور بارہا نشاندہی کے باوجود کالج انتظامیہ نے ان کے اعتراضات کو نظرانداز کیا۔
مطالبات کے منظوری کے لئے طلباء نے گذشتہ روز ایم 8 شاہراہ پر دھرنا دیکر مرکزی شاہراہ کو ٹریفک کے لئے معطل کردیا تھا۔
طلبہ کا مزید کہنا ہے کہ ان کے مطالبات پورے ہونے تک احتجاجی کیمپ جاری رہے گا، طلبہ نے امید ظاہر کی ہے کہ انتظامیہ ان کے جائز مطالبات مان کر مسئلے کو پرامن طریقے سے حل کرے گی۔


















































