بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو بھیجے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے ڈیرہ اللہ یار میں زیرو پوائنٹ کے مقام پر سرکاری تعمیراتی کمپنی کے سائٹ کو دھماکہ خیز مواد نصب کر کے نشانہ بنایا۔
ترجمان کے مطابق اس دھماکے کے نتیجے میں عسکری تعمیراتی کمپنی کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔
انہوں نے مزید کہا ہماری تنظیم بی آر جی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس طرح کے حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔


















































