حب:پاکستانی کوسٹ گارڈ پر بم حملہ

171

نامعلوم افراد نے کوسٹ گارڈز کو دستی بم حملے کا نشانہ بنایا۔

بلوچستان کے کراچی سے منسلک صنعتی شہر حب چوکی سے اطلاعات کے مطابق نامعلوم افراد نے مین روڈ پر قائم پاکستانی کوسٹ گارڈ کے کیمپ پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔

دستی بم کوسٹ کارڈ چوکی کے قریب جاگرا تاہم بم پھٹ نا سکا۔

واقعہ کے بعد پولیس و فورسز کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ کو سیل کرتے ہوئے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا ہے۔