کوئٹہ: پاکستانی فورسز کی گاڑی پر حملہ، راکٹوں کا استعمال

312

بلوچستان کے علاقے کوئٹہ میں پاکستانی فورسز کی گاڑیوں کو حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

کوئٹہ شہر کے قریب ڈغاری کراس پر پاکستانی فورسز کی گاڑیوں کو اس وقت نشانہ بنایا گیا گیا جب وہ اپنے پوسٹ کی جانب جارہے تھے۔

اطلاعات کے مطابق گھات لگائے مسلح افراد نے دو گاڑیوں پر راکٹوں سمیت دیگر ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں دونوں گاڑیوں کو شدید نقصانات پہنچا ہے۔

حملے کے نتیجے میں جانی و مالی نقصانات کے حوالے سے تاحال حکام نے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔