بولان اور چاغی میں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔بی ایل ایف

193

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ  سرمچاروں نے بولان میں بی بی نانی کے مقام پر فورسز کیمپ اور چاغی میں پولیس چوکی کو دستی بم سے نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے دس دسمبر کے رات ساڑھے آٹھ بجے بولان میں بی بی نانی کے مقام پر ایف سی کیمپ پر دونوں اطراف سے جدید و بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، حملے میں آر پی جی کے گولے کیمپ کے اندر نشانے پر جا لگے جس کی وجہ سے کیمپ میں آگ بھڑک اٹھی، اس حملے کے نتیجے میں قابض فوج کو جانی و مالی نقصان پہنچا۔

ترجمان نے کہا کہ دوسری کاروائی میں سرمچاروں نے سات دسمبر کی رات ساڑھے نو بجے کے قریب چاغی بازار میں قائم پولیس چیک پوسٹ پر دستی بم سے حملہ کیا جو چوکی کے اندر جا گرا جس کے نتیجے میں پولیس گاڑیوں اور چیک پوسٹ کو نقصان پہنچا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ بولان میں پاکستانی فورسز کیمپ اور چاغی میں پولیس پر حملے کی زمہ داری قبول کرتے ہوئے اس عزم کو دہراتی ہے کہ قابض پاکستان کے مکمل انخلا ء تک ہماری جدوجہد جاری رہیں گی۔