بلوچستان کے دو مختلف علاقوں کوئٹہ اور ڈھاڈر میں دو علیحدہ دھماکوں کی اطلاعات ملی ہیں۔
کوئٹہ پولیس کے مطابق سریاب روڈ پر واقع زراعت کالونی کے مرکزی گیٹ کے باہر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے دستی بم پھینکا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔
اطلاعات کے مطابق دھماکے میں پاکستانی فورسز کے پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
بلوچستان کے ضلع بولان کے تحصیل ڈھاڈر میں سرکٹ ہاؤس کے قریب زوردار دھماکے کی اطلاع ملی، جس کے بعد علاقے میں شدید فائرنگ بھی سنی گئی۔
مقامی ذرائع کے مطابق دھماکے کی آواز دور تک محسوس کی گئی۔ تاحال کسی قسم کے جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہو سکی۔



















































