قلات کے علاقے زاوہ، کپوتو اور گردونواح میں پاکستانی فوج نے پیش قدمی تیز کر دی ہے، جہاں صبح تقریباً بیس گاڑیوں کو ٹینکوں کے ہمراہ نقل و حرکت دیکھی گئی۔
ذرائع کے مطابق فوج کی پیش قدمی کا مقصد علاقے میں جاری آپریشن کو وسعت دینا ہے۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ صبح سویرے بھاری گاڑیوں کے قافلے کو زاوہ اور کپوتو کے درمیانی راستوں سے آگے بڑھتے دیکھا گیا۔
سرکاری سطح پر ابھی تک تفصیلات جاری نہیں کی گئی۔













































