بلوچ یکجہتی کمیٹی نے کہا ہے کہ عبدالوہاب ولد عبدالحکیم سکنہ پنجگور کو رواں سال نومبر میں ریاستی حمایت یافتہ ڈیتھ اسکواڈ نے جبری طور پر لاپتہ کرکے بعد ازاں ماورائے عدالت قتل کردیا گیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق 33 سالہ عبدالوہاب ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتے تھے اور اپنے خاندان کی کفالت کے لیے ڈرائیور کے طور پر کام کرتے تھے۔ ایک ماہ کی جبری گمشدگی کے بعد، 04 دسمبر 2025 کو ان کی گولیوں سے چھلنی لاش پنجگور کے علاقے پل آباد سے برآمد ہوئی۔
بی وائی سی نے کہاکہ ماورائے عدالت قتل اور جبری گمشدگیوں کا تسلسل “کل اینڈ ڈمپ” پالیسی کے بڑھتے ہوئے رجحان اور ریاستی تشدد میں اضافے کی واضح عکاسی کرتا ہے، جس میں پاکستانی خفیہ ادارے اور ان کے حمایت یافتہ ملیشیاز ملوث ہیں۔














































