بلوچستان کی روایتی موسیقی کے ممتاز فنکار اور نامور سروز نواز، استاد سچو بگٹی وفات پا گئے۔
ان کے وفات کی خبر نے موسیقی کے حلقوں سمیت پورے بلوچستان میں گہرے رنج و غم کی فضا پیدا کر دی ہے۔
استاد سچو بگٹی بلوچ ثقافت، لوک دھنوں اور سروز نوازی کے حوالے سے ایک معتبر شناخت رکھتے تھے۔ کئی دہائیوں پر محیط اپنے فنّی سفر میں انہوں نے نہ صرف بلوچ موسیقی کی خدمت کی بلکہ اپنی منفرد دھنوں کے ذریعے خطے کی ثقافتی پہچان کو عالمی سطح پر روشناس کرایا۔
بلوچ ثقافت آج ایک ایسے عظیم فنکار سے محروم ہو گئی ہے جس نے اپنی زندگی موسیقی، روایت اور فن کے فروغ کے نام کر دی۔



















































