نوکنڈی میں سدو آپریشنل بٹالین (سوب) کا آپریشن اختتام پذیر، مقررہ ہدف حاصل کرلئیے ہیں۔بی ایل ایف

1

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے خصوصی دستے “سدو آپریشنل بٹالین (سوب)” کے سرمچاروں نے 30 نومبر کی رات 8:19 بجے نوکنڈی میں قابض پاکستانی فوج کے بریگیڈ ہیڈ کوارٹر پر حملہ کرکے اندر داخل ہوئے اور کمپاؤنڈ کے وسط میں سیندک اور ریکوڈک میں کان کنی کے استحصالی منصوبوں کے غیر ملکی انجینئرز کے دفاتر اور رہائشی کمپاؤنڈ پر قبضہ کیا۔ 

انہوں نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے خصوصی دستہ چھتیس گھنٹوں تک قابض دشمن کی فورسز کے ساتھ دلیری اور اعلیٰ فوجی مہارت کے ساتھ لڑتے ہوئے سیندک اور ریکوڈک منصوبوں کے متعدد غیر ملکی انجینئرز کو یرغمال بنائے رکھا۔

ترجمان نے کہا کہ نوکنڈی آپریشن میں سوب کے سرمچار اپنے مقررہ اہداف حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے اور چھتیس گھنٹے تک بریگیڈ ہیڈ کوارٹر پر کنٹرول برقرار رکھ کر قابض فوج کو سخت نقصانات سے دوچار کیا گیا۔ اہداف حاصل کرنے کے بعد آپریشن اختتام پذیر ہوچکا ہے۔ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس خصوصی آپریشن کو کامیابی کے ساتھ سرانجام دینے پر سدو آپریشنل بٹالین کے تمام شہداء کو سلام اور خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ تفصیلی بیان جلد جاری کیا جائے گا۔