نوکنڈی فدائی حملہ: کمپاؤنڈ پر سرمچاروں کا قبضہ بدستور قائم ہے، غیر ملکی افراد یرغمال بنائے گئے ہیں۔ بی ایل ایف

0

بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کیئے گئے بیان میں کہا ہے کہ بی ایل ایف کے اسپیشل دستہ؛ سدو آپریشنل بٹالین (سوب) کے سرمچار گزشتہ چھتیس گھنٹوں سے نوکنڈی میں برگیڈ ہیڈ کوارٹر کے وسط میں سیندک اور ریکوڈک پراجیکٹس کے غیرملکیوں کے دفاتر اور رہائشی کمپاؤنڈ پر قابض ہیں۔ اس دوران پاکستان کی زمینی و فضائی فورسز، خصوصاً ایس ایس جی کمانڈوز، نے کمپاؤنڈ کا کنٹرول واپس لینے کی متعدد کوششیں کیں، تاہم سرمچاروں کے جوابی حملوں کے باعث انہیں پسپائی اختیار کرنا پڑی۔ گزشتہ دو دنوں کی جھڑپوں میں ہلاک ہونے والے کئی فوجی اہلکاروں کی لاشیں تاحال وہاں موجود پڑے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ بی ایل ایف بذریعہ میڈیا اعلان کرتی ہے یرغمال بنائے گئے غیر ملکی افراد کو اگر کوئی نقصان پہنچا تو اس کی ذمہ داری براہِ راست پاکستان پر عائد ہوگی۔