تاجکستان میں ایک مبینہ ڈرون حملے میں ایک چینی کمپنی کے تین ملازمین ہلاک ہوئے ہیں۔
جمعرات کو ایک بیان میں تاجکستان کی وزارتِ خارجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈرون حملہ اس کے صوبے ختلان کے سرحدی علاقے میں ہوا ہے اور یہ حملہ افغانستان سے کیا گیا ہے۔
تاجکستان کے دعوے پر افغانستان کی جانب سے تاحال کوئی بیان نہیں سامنے آیا ہے۔
تاہم تاجکستان کی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ ’یہ حملہ ایک ڈرون کا استعمال کرتے ہوئے کیا گیا ہے جس میں گرینیڈز اور اسلحہ نصب تھا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ تاجکستان افغانستان کے ساتھ سرحدی علاقوں میں سکیورٹی ور استحکام برقرار رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔













































