تربت:نوجوان کی مبینہ خودکشی

29

ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے چلو سری کہن میں ایک شخص نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق لاش ایک باغ سے ملی، جہاں متوفی نے خود کو کھجور کے درخت سے لٹکا رکھا تھا۔

متوفی کی شناخت فدا احمد ولد شیر محمد، سکنہ آبسر تربت کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

ماہرین کے مطابق بلوچستان میں خودکشی کے محرکات میں گھریلو تنازعات، غربت، ذہنی دباؤ، اور بعض اوقات فورسز کی جانب سے دباؤ یا بلیک میلنگ جیسے عوامل شامل ہیں۔

گزشتہ کچھ عرصے میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے واقعات نے خطے میں ایک گھمبیر صورتحال پیدا کر دی ہے۔ حکومت اور متعلقہ اداروں کی جانب سے ان مسائل کے حل اور ذہنی صحت کی بہتری کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ ایسے سانحات کو روکا جاسکے۔